ابنا: ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں بیشتر غیر ملکی شامل ہیں۔اسی طرح شام کی فوج نے صوبے حمص کے مضافات میں چالیس چالیس کلو گرام وزنی چار بموں کا انکشاف کرکے انھیں ناکارہ بنادیا۔ دوسری جانب قنیطرہ، درعا، دیرالزور، حماہ، حلب اور حمص میں شامی فوجیوں نے اپنی کاروائیاں تیز کرتے ہوئے درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔یہ ایسے میں ہے کہ العالم نے رپورٹ دی ہے کہ شام میں موجود دہشتگردوں نے لبنان کے سرحدی علاقے میں واقع عکار میں چودہ سے زائد راکٹ فائر کئے ہیں جن میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ شام کے مختلف علاقوں میں مسلح دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کا آپریشن بدستور جاری ہے۔
.......
/169